Urdu News

افغان میڈیا نے مالی مسائل اورطالبان کی معلومات تک رسائی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا

افغان میڈیا نے مالی مسائل اورطالبان کی معلومات تک رسائی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا

کابل ۔5 جنوری

افغان میڈیا کے درجنوں اہلکار پیر کے روز کابل میں جمع ہوئے اور انہوں نے مالی مسائل اور طالبان سے معلومات تک رسائی میں پابندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ مقامی میڈیانے رپورٹ کیا کہ میڈیا حکام نے کہا کہ معاشی مسائل، معلومات تک رسائی میں پابندیاں اور خواتین رپورٹرز کے خلاف پابندیاں وہ اہم چیلنجز ہیں جن کا انہیں اس وقت سامنا ہے۔مقامی میڈیا حکام کے مطابق مذکورہ مسائل کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد ریڈیو اسٹیشنز نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔"

ہماری آمدنی کم ہے، لیکن ہمارے اخراجات زیادہ ہیں،  مقامی میڈی نےریڈیو سلح پیغام کے سربراہ زاہد اینگر کے حوالے سے کہا۔میڈیا حکام نے یہ بھی کہا کہ بعض صوبوں میں خواتین رپورٹرز پابندیوں کی وجہ سے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتیں۔ تخار صوبے میں ریحان ریڈیو اور ٹی وی سٹیشن کی مالک، کمیلا سحر نے کہا، "صوبہ تخار میں، ہمیں مالی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم اپنے آؤٹ لیٹ پر خواتین رپورٹر بھی نہیں رکھ سکتے۔"

فراہ کے ایک مقامی ریڈیو سٹیشن کے ایک اہلکار ابراہیم محمدی نے کہا، "صوبہ فراہ میں، رپورٹرز کو سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ (افسران) یا صوبائی گورنر کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ انہیں محکمہ اطلاعات اور ثقافت کی طرف سے اجازت نہ دی گئی ہو۔"دریں اثنا، میٹنگ میں موجود طالبان حکام نے کہا کہ وہ میڈیا کے چیلنجوں سے نمٹیں گے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کو رپورٹنگ کرتے وقت قومی اور اسلامی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔

Recommended