Categories: عالمی

افغان کارکنان کا طالبان اوراس کے اسپانسرپاکستان کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن، 21مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ میں مقیم افغان باشندوں نے، بشمول خواتین کے حقوق کے کارکنان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ  کے حامیوں نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔  مرکزی مقررین میں این آر ایف  کارکن، صحافی اور سیاسی تجزیہ کار جاوید پیمانی، آزاد افغانستان تحریک کی خالدہ نوابی اور افغان خاتون کارکن مرینہ عمری شامل تھیں۔ تمام مقررین نے طالبان کے دور حکومت میں افغان خواتین اور لڑکیوں کی قابل رحم صورت حال اور طالبان حکمرانوں کی طرف سے مسلسل سنگین انسانی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جن میں طالبان کی طرف سے من مانی گرفتاریاں، پھانسیاں اور بے گناہ افغانوں کے اغوا شامل ہیں۔ کسی بھی ملک کی طرف سے طالبان کی حکمرانی کے جواز کو تسلیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مقررین نے اس اہم موڑ پر عالمی برادری کی  این آر ایفکے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوابی نے یہ بھی کہا کہ افغان باشندے امریکی ایوان کی قرارداد 6993 کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جو پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی کوشش کرتی ہے۔ اس احتجاج کی حمایت 50 سے زائد افغان کارکنوں نے کی، جنہوں نے افغانستان کو طالبان اور پاکستان سے آزاد کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago