عالمی

افغانستان: پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشت گرد ہلاک

 افغانستان نے دعویٰ کیا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز کابل میں آپریشن کیا اور اس دوران 7 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبہ نمروز میں بھی آپریشن کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ داعش کے دہشتگرد پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔

افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ داعش کے مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا جبکہ پاکستان نے اسے  ناظم الامور عبیدالرحمان نظامی کے خلاف قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا۔پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری نے داعش نے قبول کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago