Categories: عالمی

افغانستان: کابل میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کے تمام ملازمین محفوظ نکالے گئے

افغانستان: کابل میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کے تمام ملازمین محفوظ نکالے گئے، IAFکے C-17گلوب ماسٹر نے کی پرواز

طالبان کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر افغانستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کے سبھی ملازمین کو نکال لیا گیا ہے۔ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ کے آج صبح ملازمین اور سبھی ضروری دستاویز کو لے کر راجدھانی کابل کے ایئر پورٹ سے پرواز کی۔

طالبان کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر افغانستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کے سبھی ملازمین کو نکال لیا گیا ہے۔ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ کے آج صبح ملازمین اور سبھی ضروری دستاویز کو لے کر راجدھانی کابل کے ایئر پورٹ سے پرواز کی۔ طالبان کے جنگجووں نے کابل پر قبضہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ کابل میں خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے درمیان ہندوستانی سفارت خانہ نے گزشتہ پیر کو ہی کام کرنا بند کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی اسٹاف کے نکلنے کے بعد سفارت خانہ کے کام کو مقامی افغان ملازمین کے ہاتھوں سونپ دیا جائے گا۔ ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے  کے لئے ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ سی-17 گلوب ماسٹر کابل پہنچ گیا تھا۔ حالانکہ، بدعنوانیوں کے سبب فوجی اور شہری آپریشن رک گئے تھے۔

ایک دو دن میں نکالے جائیں گے ہندوستانی

نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ہندوستان لوٹنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانی محفوظ علاقوں میں ہیں اور انہیں ایک یا دو دنوں میں محفوظ واپس لایا جائے گا۔ وہیں، انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کی مطابق، سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے الگ الگ حصوں میں پھنسے تقریباً 120 ہندوستانیوں کو ایک دو دنوں میں ہندوستان لایا جائے گا۔

گزشتہ پیر کو وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت افغانستان کی صورتحال پر ’باریکی سے نظر بنائے ہوئے ہے‘۔ وزات خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں کابل کے صورتحال کافی تیزی سے خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ وزات نے افغانستان سے ہندوستان واپسی اور دیگر درخواستوں کے لئے ایک خصوصی افغانستان سیل تیار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ای میل آئی ڈی اور فون نمبر بھی شیئر کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago