Categories: عالمی

افغانستان بحران : طالبانی حکومت میں تاخیر ، آئی ایس آئی چیف کے کابل پہنچنے کی خبر

کابل : افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد وہاں سرکار بنانے کی تیاریاں چل رہی ہیں ۔ اسی درمیان پاکستان آئی ایس آئی سربراہ حامد فیض کے کابل پہنچنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ پاکستان نے پہلے ہی طالبان کو سرکار کے طور پر حمایت دے رکھی ہے اور اب وہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ میں پچھلے دروازے سے انٹری مارنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد فیض ایک خاص مقصد سے کابل پہنچے ہیں ۔ ان کے دورہ کا مقصد حقانی کو افغان فوج میں سدھار کے لیے آگے لانا ہے ۔ بتادیں کہ حقانی نیٹ ورک اس وقت افغانستان میں طالبان کا اہم حریف بھی ہے ۔

پاکستان کی انٹر سروسیز انٹلی جینس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کو حقانی نیٹ ورک کے سرپرست کے طور پر مانا جاتا ہے ۔ حقانی نیٹ ورک کے القاعدہ سے گہرے تعلقات ہیں اور اس کو اقوام متحدہ اور امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض کے دورہ کا اہم مقصد کیٹا شوری کے ملا یعقوب اور ملا عبد الغنی برادراور حقانی نیٹ ورک کے درمیان اختلافات کو حل کرنا ہے ۔ وہیں یہ بھی سامنے آرہا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کو فوجی طاقت دینے کا ارادہ بنا رہا ہے ۔ پاکستان کے اس فیصلہ کا ملا رہبر اور کیٹا شوری مخالفت کررہے ہیں ۔

حالانکہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ افغان اس ڈیولپمنٹ سے خوش نہیں ہیں ، کیونکہ کابل میں آئی ایس آئی سربراہ کے پہنچنے سے طالبان کے جواز پر ایک بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔ طالبان قیادت کا صدر دفتر پاکستان میں تھا اور اکثر کہا جاتا تھا کہ وہ انٹر سروسیز اینٹلی جینس ایجنسی کے سیدھے رابطے میں تھا ۔

حالانکہ پاکستان نے طالبان کو فوجی مدد دینے کی خبروں کی ہمیشہ تردید کی ہے ، لیکن یہ الزام پاکستان پر اکثر افغان سرکار اور واشنگٹن کی طرف سے لگایا جاتا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ افغانستان میں سرکار بنانے کو لے کر طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان زوردار بات چیت چل رہی ہے ۔ ذرائع نے سی این این ۔ نیوز 18 کو بتایا کہ باغی ایران کے ماڈل کی بنیاد پر افغانستان میں ایک سرکار بنانے کی تیاری کررہے ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago