Categories: عالمی

افغانستان: طالبان کے قبضہ کے بعد کئی افغان فوجی پاکستان فرار ہوگئے: امریکی رپورٹ میں دعویٰ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،24مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے وقت سابق افغان حکومت کے بہت سے فوجی بھاگ کر پاکستان چلے گئے۔ایک سرکاری امریکی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان اور ایران میں سرحدی گزرگاہوں پر قبضے نے بھی سابق افغان حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ جولائی 2021 میں طالبان نے 'پاکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔اس پیش رفت کے ذریعے افغان حکومت کو کسٹم کی اہم آمدنی سے محروم کر دیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2021 میں کابل طالبان کے قبضے میں آنے سے چند ہفتوں قبل افغان فوجیوں نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کردیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 'بہت سے افغان فوجی مبینہ طور پر پاکستان فرار ہو گئے کیونکہ افغان حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل طالبان کے اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں پر حملے تیز ہو گئے تھے۔'اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے ’یو این ایچ سی آر‘ نے رواں سال کے اوائل میں رپورٹ دی تھی کہ اگست 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان 3 لاکھ سے زیادہ افغان فرار ہو کر پاکستان آئے تھے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے فوجی تھے۔26 جولائی 2021 کو ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ افغان فورسز کے 46 ارکان جن میں 5 افسران بھی شامل ہیں، چترال میں داخل ہوئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago