Categories: عالمی

افغانستان: طالبان نے سیلون کے باہر خواتین ماڈلز کی تصاویر پر اسپرے کر دیا

کابل،19اگست (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے بیوٹی پارلرز کے باہر خواتین ماڈلز کے لگے پوسٹرس پر اسپرے کے ذریعے چہرے مٹا دیئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  طالبان کے جنگجوؤں نے چند دِنوں میں تقریباً پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے، کابل شہر پر قبضے کے بعد افغانی طالبان کی جانب سے اپنے اقتدار کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے جبکہ اب طالبان کی یہ مہم حکومت بنانے کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ایسے میں افغانستان کے طالبان کی جانب سے نئی پالیسیز کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے جبکہ آئے دن افغانستان میں صورتحال بدلتی نظر آرہی ہے۔گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں کی جانب سے ایک تفریحی مقام اس لیے جلادیا گیا تھا کہ وہاں بْت نصب کیے گئے تھے جبکہ آج سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی نئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں متعدد سلون اور بیوٹی پارلرز کے باہر لگے پوسٹر پر خواتین ماڈلز کے چہروں پر اسپرے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر زیر گردش ٹوئٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانی طالبان خواتین ماڈلز کی تصویریں اسپرے کے ذریعے مٹا رہے ہیں اور پوسٹر پر بنے خواتین کے چہروں کو مسخ کر رہے ہیں۔

ان ٹوئٹس میں ایک ٹوئٹ کابل شہر کی شاہراہِ نو سے لی گئی ہے جس میں طالبان کو ماڈلز کے پوسٹر کو سفید رنگ سے رنگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے خواتین کے حقوق اور میڈیا کی آزادی سے متعلق اپنی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا خواتین سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق ایک سنجیدہ مسئلہ ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اسلام کے دائرے کے اندر خواتین کو تمام حقوق فراہم کیے جائیں گے، خواتین اسلامی روایات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago