Categories: عالمی

امریکی فوجی انخلا پر کابل میں ہونے والی افراتفری روکنا نا ممکن تھا: جو بائیڈن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،19اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو افغانستان سے باحفاظت نکالنے کے لیے امریکی فوج انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست کے بعد بھی ملک میں رہ سکتی ہے۔خبر رساں اداروں  کے مطابق 'اے بی سی' نیوز کو ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ ڈیڈلائن سے قبل افغانستان سے امریکیوں اور امریکی اتحادیوں کو نکالنے کے لیے امریکہ 'ہر ممکن کوشش' کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب ان سے پوچھا گیا کہ 31 اگست کے بعد اگر کوئی امریکی شہری افغانستان میں رہ جاتا ہے تو انتظامیہ کس طرح اس کی مدد کرے گی؟ پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ 'اگر وہاں امریکی شہری رہ جاتے ہیں تو ہم انہیں نکالنے کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔'واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان پر کنٹرول کے بعد وہاں 15 ہزار تک امریکی موجود ہیں۔کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر کی وجہ سے جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی انخلا سے نمٹنے کے طریقے پر انہیں کئی حلقوں سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔بدھ کو بھی امریکی قانون ساز ان پر زور دیتے رہے کہ وہ انخلا کی تاریخ کو آگے بڑھائیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 20 سال کے مشن کے ختم ہونے پر مسائل ناگزیر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان ابھی تو امریکیوں کو ملک سے نکالنے میں تعاون کر رہے ہیں، مگر امریکیوں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو نکالنے میں ’کچھ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago