نیویارک، 21 فروری
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستانی نژاد افشاں خان کو اپنی غذائی مہم ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کودی۔
انہوں نے کہا کہ ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ 2030 تک ہر قسم کی غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے 65 ممالک اور چار ہندوستانی ریاستوں کی قیادت والی ایک بڑی پہل ہے۔
افشاں خان نیدرلینڈ کی گیرڈا ویربرگ کی جگہ لیں گی۔ ڈوجارک نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والی خان ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ سکریٹریٹ کی قیادت کریں گی۔ خان کے پاس کینیڈا اور برطانیہ کی دوہری شہریت ہے۔
خان نے میک گل یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر س ڈگری اورپولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
افشاں خان نے 1989 میں موزامبیق میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے لیے کام کرنا شروع کیا اور اس وقت وہ مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…