Urdu News

ہندوستانی نژادافشاں خان کواقوام متحدہ نےغذائیت مہم کاکوآرڈینیٹرمقررکیا

ہندوستانی نژاد افشاں خان

نیویارک، 21 فروری

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستانی نژاد افشاں خان کو اپنی غذائی مہم ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کودی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ 2030 تک ہر قسم کی غذائی قلت کو ختم کرنے کے لیے  65 ممالک اور چار ہندوستانی ریاستوں کی قیادت والی ایک بڑی پہل ہے۔

 افشاں خان نیدرلینڈ کی گیرڈا ویربرگ کی جگہ لیں گی۔ ڈوجارک نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والی خان ‘اسکیلنگ اپ نیوٹریشن موومنٹ’ سکریٹریٹ کی قیادت کریں گی۔ خان کے پاس کینیڈا اور برطانیہ کی دوہری شہریت ہے۔

خان نے  میک گل یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر س ڈگری اورپولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

 افشاں خان نے 1989 میں موزامبیق میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے لیے کام کرنا شروع کیا اور اس وقت وہ مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی  ہیں۔

Recommended