Categories: عالمی

اسرائیل میں راکٹ حملے کے بعد نیتن یاھو ہوٹل سے بھاگنے لگے

یروشلم،25مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہوتےدیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیتن یاھو بئر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔اس موقعے پر لوگوں کی بھیڑی دیکھی جاسکتی ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے اطراف میں بھی لوگوں نے گھیرا بنا رکھا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے عام انتخابات کے دن نیتن یاہو کے علاقے کا دورہ کرنے کے فورا بعد ہی جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرزمین پر ایک گولہ داغا گیا تھا کہ جبکہ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل خالی جگہ پر آیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلیوں نے کل دو سال میں ملک کے چوتھے انتخابات میں ووٹ ڈالے۔ فی الحال کسی کی جیت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات ہیں کہ نیتن یاھو کی قیادت میں قائم لیکوڈ پارٹی کو معمولی برتی حاصل ہے اور وہ دوسری سخت گیر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کی تشکیل کے لیے 60 نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بدعنوانی ، رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کئی مقدمات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ دو سال تک غیر یقینی انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہنے والے نیتن یاھو نے ان تمام الزامات کو مخالفین کی طرف سے پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

نیتن یاہو کا الیکشن میں جیتنے کا دعویٰ،انتخابی سروے میں ان کی جماعت سرفہرست

اسرائیل میں عام انتخابات کے نتائج میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سرفہرست ہے۔ یہ بات پولنگ مراکز سے باہر آنے والے رائے ووٹروں کے حوالے سے ہونے والے سروے کی رپورٹوں میں بتائی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے نیتن یاہو کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ واضح رہے کہ دو سال کے اندر اسرائیل میں یہ چوتھے عام انتخابات ہیں۔

سروے رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کی 12 نشستوں میں لیکوڈ پارٹی کو 31 سے 33 نشستیں ملی ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر یائر لیبڈ کی جماعت "یش عتید" ہے جس کو 16 سے 18 نشستیں مل جائیں گی۔اسی طرح سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشترکہ عرب اتحاد کو 8 سے 9 نشستیں حاصل ہوں گی۔ یہودیوں کی سخت گیر مذہبی جماعت ’شاس‘ کو بھی اتنی ہی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں میرات میخائیلی کی ورک پارٹی اور وزیر دفاع بینی گینٹز کی بلیو وائٹ پارٹی کو 7 سے 8 نشستیں ملیں گی۔ یہ معاملہ نفتالی بینیٹ کی پارٹی ’یمینا‘ کا ہے۔انتخابات کے غیر حتمی سرکاری نتائج کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ انتخابی کمیشن کے اعلان کے مطابق وہ حتمی نتائج کا اعلان جمعے کے روز کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیل میں عام انتخابات پھر جیتنے کا دعویٰ کردیا۔ایگزٹ پول کے نتائج کے باوجود 71 برس کے وزیراعظم نیتن یاہو نے عام انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے اور انہوں نے نتائج سامنےآنے سے قبل ہی اپنی جیت یقینی بنانے پر عوام کا شکریہ اداکر دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago