Categories: عالمی

سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ عالمی معیشت ہے :شاہ سلمان

ریاض،25مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سعودی کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ’سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور شہری مقامات کے خلاف بار بار ہونے والی دہشت گرد اور تخریبی کارروائیاں صرف مملکت کو نہیں بلکہ توانائی کی عالمی ترسیل اور بین الاقوامی معیشت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور عرف کی خلاف ورزی ہے‘۔ کابینہ نے عالمی برادری اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان حملوں کے خلاف کھڑے ہوں اور ان پر عمل درامد کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے والے تمام فریقوں پر روک لگائیں‘۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ موقف منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ کابینہ نے کہا کہ "یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کا مجوزہ منصوبہ اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت ،،، یمن اور خطے میں امن و استحکام کی خواہش مند ہے۔ ساتھ ہی وہ برادر یمنی عوام کو درپیش انسانی مصائب سے نجات دلانا چاہتی ہے‘۔

کابینہ نے زور دیا کہ "سعودی عرب کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ ایران نواز حوثی ملیشیا کے منظم حملوں کے خلاف اپنی سرزمین، شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کا دفاع کرے۔ مملکت خطے میں ایران کی مداخلتوں کو یکسر مسترد کرت ہے جن کے سبب یمن کا بحران طویل ہو گیا۔ ایران میزائلوں اور ہتھیاروں کے ذریعے حوثیوں کی سپورٹ کر رہا ہے۔

یہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے‘۔سعودی کابینہ نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی املاک کا انہدام کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی۔ کابینہ کے مطابق سعودی عرب تمام سیاسی اور اقتصادی حوالوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں مملکت کی اور عالمی سطح پر کرونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں جن کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب میں یکم شوال سے ان شعبوں کے کارکنان کیلئے کورونا کی ویکسی نیشن لازمی

سعودی عرب میں بلدیاتی و دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارت نے ریستورانوں، قہوہ خانوں، حجامت کی دکانوں اور بیوٹی سیلونوں میں کام کرنے والے تمام مرد اور خواتین کارکنان کے لیے کرونا وائرس کی لازمی ویکسی نیشن کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ رواں سال یکم شوال سے نافذ العمل ہو گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ وزارت نے باور کرایا ہے کہ عملے کی ویکسی نیشن کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ تنصیب کو ہر 7 روز میں کرونا وائرس کے منفی ہونے کی 'پی سی آر' رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ اس ٹیسٹ کے اخراجات متعلقہ تنصیب یا دکان کے مالک کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے ک سعودی وزارت کھیل نے مملکت میں کھیلوں کے تمام جمنازیموں اور مراکز کو عمومی نوٹفکیشن بھیجا ہے۔ نوٹفکیشن میں ان مقامات پر کام کرنے والے تمام کارکنان کی ویکسی نیشن پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم شوال سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ بصورت دیگر ہر 7 روز میں کرونا وائرس کے منفی ہونے کی(PCR) ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانا ہو گی۔

یاد رہے کہ سعودی وزات صحت نے مملکت کے تمام علاقوں کو شامل کرنے کے لیے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کے مراکز کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی صحت و سلامتی کا تحفظ اور کرونا وائرس کی روک تھام ہے۔ اس سلسلے میں تمام لوگوں کو (صحّت) ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ مفت ویکسین حاصل کی جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago