Categories: عالمی

امریکہ کے بعد برطانیہ بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کے خواہاں،آخر کیوں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیجنگ اولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اب برطانیہ بھی ایسا کرنے پر غور کر رہا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چین کی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روسی ایجنسی سپوتنک نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حکام کو بھیجنے سے باز رہنے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سیکرٹری خارجہ لز ٹرس اس خیال کے حامی ہیں۔ برطانیہ کی طرف سے سفیر آسکتے ہیں لیکن کوئی دوسرا عہدیدار شرکت نہیں کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ بیجنگ میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کر رہی ہے۔جب بائیڈن سے اوول آفس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کے دوران بائیکاٹ کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا۔ کہ اس پر غور کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 قابل ذکر ہے کہ عام طور پر اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک وفد بھیجا جاتا ہے، لیکن اس سال نہیں بھیجا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago