عالمی

دوسری عالمی جنگ کے بعد اٹلی کو ملے گی پہلی خاتون وزیراعظم جارجیامیلونی

میلونی کی قیادت میں لڑے گئے الیکشن میں دائیں بازو کے اتحاد کو واضح اکثریت ملی ہے

روم، 26 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں گی۔ اٹلی میں حال ہی میں جارجیا میلونی کی قیادت میں دائیں بازو کے اتحاد کو پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

جارجیا کو بھی دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اٹلی کی پارلیمان کے لیے ہونے والے انتخابات میں جارجیا میلونی کے اتحاد نے تقریباً 44 فیصد ووٹ حاصل کیے، جس سے ان کے لیے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔

ان کی پارٹی کو 2018 کے انتخابات میں صرف 4.5 فیصد ووٹ ملے تھے۔ انتخابی نتائج سے واضح ہے کہ اٹلی کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی خاتون وزیر اعظم ملنے جا رہی ہے۔

بردرس آف اٹلی پارٹی کے رہنما جارجیا میلونی کی جیت کو اٹلی کی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما قبول نہیں کرپارہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈیبورا سیراچیانی نے کہا کہ ملک نے جارجیا کو قبول نہیں کیا حالانکہ اس کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے۔

وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ہی جارجیا کو دنیا کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما میرین لی پین نے ٹویٹ کیا کہ اٹلی کے عوام نے ایک محب وطن اور خود مختار حکومت کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جارجیا میلونی کو یہ چیلنج جیتنے اور غیر جمہوری اور متکبر یورپی یونین کے خطرات کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے پولیٹیکل ڈائریکٹر بالزز اوربان نے ٹویٹ کر کے جارجیا میلونی کو انتخابی نتائج پر مبارکباد دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago