عالمی

السیسی کا دورہ ہند۔مصر تعلقات کو ’وقت کی آزمائش‘میں مزیدگہرا کرے گا:وزارت خارجہ

نئی دہلی،  22؍ جنوری

وزارت خارجہ  نے ہفتے کے روز کہا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے اگلے ہفتے ہندوستان کے تین  روزہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان “وقت کی آزمائش” کی شراکت کو مزید گہرا کرنے کی امید ہے۔68 سالہ بااثر عرب رہنما 24 سے 26 جنوری تک ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور کاروباری برادری کے ساتھ بات چیت کریں گے۔25 جنوری کو مودی اور سیسی کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد ہندوستان اور مصر کے درمیان زراعت، سائبر اسپیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تقریباً نصف درجن معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔

توقع ہے کہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بڑھانا بات چیت میں ایک اہم توجہ کا مرکز ہوگا۔ وزارت  امور خارجہ  نے کہا کہ  السیسی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا جس میں پانچ وزراء اور سینئر عہدیدار شامل ہوں گے۔

مصری صدر نے اس سے قبل اکتوبر 2015 میں تیسری انڈیا-افریقہ فورم سمٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد ستمبر 2016 میں ان کا سرکاری دورہ ہوا تھا۔

یہ پہلی بار ہے کہ مصر کے صدر کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ مصری فوج کا ایک فوجی دستہ بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ  السیسی اس 25 جنوری کو راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا اور صدر دروپدی مرمو اسی شام ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago