عالمی

پاکستان:توہین رسالت کے قانون میں ترمیم سے ظلم و ستم کی گنجائش پیداہوگی

پاکستان کے  انسانی حقوق کمیشن کا انتباہ

 اسلا م آباد، 22؍ جنوری

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے رواں ہفتے منظور کیے گئے فوجداری قانون میں ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد مذہبی شخصیات کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرنے پر سزا میں اضافہ کرنا ہے۔

کمیشن نے 20 جنوری کو ایک بیان میں کہا، “ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان  فوجداری قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2023 پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، جسے 17 جنوری کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا، “جب کہ اس بل کا بیان کردہ مقصد فرقہ واریت کو روکنا ہے، حقوق کمیشن  کا خیال ہے کہ اس سے پاکستان کی مشکلات میں گھری مذہبی اقلیتوں اور اقلیتی فرقوں پر ظلم و ستم میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ایچ آر سی پی نے کہا کہ مجوزہ قانون “مقدس ہستیوں” کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے کی سزا کو تین سال سے بڑھا کر عمر قید تک بڑھاتا ہے ‘ جو دس سال سے کم نہیں ہوگی۔

 حقوق  گروپ نے کہا کہ مجوزہ قانون مقدس ہستیوں کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرنے کی سزا کو بڑھاتا ہے۔ حقوق کمیشن کے مطابق، یہ بل جرم کو بھی ناقابل ضمانت بناتا ہے، اس طرح پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت ذاتی آزادی کے آئینی طور پر ضمانت شدہ حق کی براہ راست خلاف ورزی ہوتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago