عالمی

امریکہ اور فرانس چاہتے ہیں ایران جوہری ہتھیار تیار نہ بنائے

واشنگٹن،02دسمبر(انڈیا نیریٹو)

امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر میکرون نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور فرانس جب تک ضروری ہو یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدور یوکرین کے لیے اپنے ممالک کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور خاص طور پر جب تک ضروری سمجھیں یوکرین کو سیاسی، سلامتی، انسانی اور اقتصادی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

مظاہرین اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ سے ایرانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں

بائیڈن اور میکرون نے ایرانی مظاہرین کی بھی ستائش کی اور کہا یہ مظاہرین اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ سے ایرانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

وہائٹ ہاو¿س کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور نے ایرانی عوام اور خاص طور پر ان خواتین اور نوجوانوں کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے حصول کیلئے جرا¿ت مندی کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ ان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو ایران خود احترام کرنے کا عہد کرتا مگر ساتھ ہی ان حقوق کی خلاف ورزی میں بھی ملوث رہتا ہے۔دونوں صدور نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا حصول سے روکنے کی اپنی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا اور کہا کہ غیر سرکاری ایرانی جماعتوں کے میزائلوں اور ڈرونز کے حصول پر فوری توجہ دئیے جانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی منتقلی خلیج میں ہمارے شراکت داروں کیلئے اور خطے میں استحکام و سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔چین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن اور میکرون نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے خاص طور پر انسانی حقوق کے شعبہ میں درپیش چیلنجز کے متعلق دونوں ملکوں کے رد عمل کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ فرانس اور امریکہ بدلے میں چین کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی مسائل پر کام کریں گے۔

بائیڈن نے جمعرات کے روز میکرون کا وائٹ ہاوس میں استقبال کیا

واضح رہے بائیڈن نے جمعرات کے روز میکرون کا وائٹ ہاوس میں استقبال کیا، بائیڈن کے 2021 کے شروع میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے میکرون پہلی مرتبہ امریکہ لائے تھے۔اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں بائیڈن نے فرانس کے ساتھ مشترکہ دفاع کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کی اور کہا کہ واشنگٹن اور پیرس کو روس کے ان عزائم اور خطرے کا سامنا ہے جو یورپ کیلئے بھی خطرہ ہیں۔بائیڈن نے امریکہ اور فرانس کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرانس امریکہ کا قابل اعتماد اور تاریخی شراکت دار ہے۔ ہم فرانس اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک زیادہ جمہوری دنیا کے لیے کام کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago