چین میں جاری کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن سے متعلق امریکا کے 40 سے زائد سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سےخبردار کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سینیٹرز نے چینی سفیر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ چین میں مظاہرین کے خلاف کسی بھی طرح کے پرتشدد کریک ڈاؤن سے امریکا اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہم چین میں ہونے والے مظاہروں کو اور اس پر حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا تو دونوں ممالک کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔امریکی سینیٹرز نے ماضی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں کہا کہ 1989ءمیں طلبہ کے مظاہروں پر پرتشدد کریک ڈاون میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چینی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاون نہ کیا جائے جو صرف مزید آزادی چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں عالمی وباءکورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…