عالمی

دھوکہ دہی سے 105 شادیاں کرنے والا امریکی شہری کانام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں شامل

کراچی ،09اپریل(انڈیا نیرٹیو)

 گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دھوکہ دہی سے 104 یا 105 خواتین سے شادی کرنے والے امریکی شہری گیوانی وجلیوٹو کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے مرد کے طور پر درج کرلیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وجلیوٹو نے ان میں سے کسی ایک کو بھی طلاق نہیں دی جب کہ کسی بھی خاتون کو دوسری خاتون کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ امریکی شہری ہر بار نیا شکار بناتا اور خواتین کو بھلا پھسلا کر شادی کرنے کے بعد ان کا مال دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا۔

وجلیوٹو نے یہ شادیاں 1949 سے لیکر 1981 کے درمیان امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 دیگر ممالک میں جعلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شادیاں کیں۔ گیوانی وجلیوٹو اس کا اصل نام نہیں تھا تاہم جب اس نے اپنی آخری بیوی سے شادی کی تو یہ نام ظاہر کیا تھا۔ وجلیوٹو عام طور پر خواتین سے کباڑ کی مارکیٹوں میں پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کردیتا۔ اس کے بعد فوری طور پر شادی کرلیتا اور ہر شادی کے بعد وجلیوٹو اپنی نئی بیوی کی رقم اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوجاتا۔

 وہ خواتین کو بتاتا کہ وہ بہت دور رہتا ہے اور انہیں اپنا سامان پیک کرنا کا کہتا جس کے بعد سارا سامان ٹرک میں لےکر فرار ہوجاتا اور پھر نظر نہیں آتا تھا۔ وہ اس سامان کو کباڑ کی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیتا جہاں نیا شکار بھی تلاش کرلیتا تھا۔ ان کا آخری شکار شارون کلارک بنی تھیں جو ریاست انڈیانا کی ایک کباڑ مارکیٹ میں منیجرتھیں جنہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے 28 دسمبر 1981 کو انہیں گرفتار کروالیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago