بھارت درشن

رمضان المبارک میں مٹی کے گھڑے کی مانگ میں کیوں ہو رہا ہے اضافہ؟

بہار کے گیا ضلع میں رمضان المبارک کے موقع پر مٹی کے گھڑے اور صراحی کے فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روزہ داروں سمیت اس کی تجارت کرنے والوں کا ماننا ہے کہ عالمی کورونا وائرس کے مضر اثرات کے بعد لوگ اپنے روایتی چیزوں کی طرف واپس آ رہے ہیں۔ ان میں ایک مٹی کا گھڑا بھی شامل ہے جسے ‘دیسی فریز ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے استعمال کا رواج ان دنوں بڑھ گیا ہے۔

دکان اور مکان تمام جگہوں پر گھڑے کے ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے اور گرمی بھی جاری ہے۔ اس صورت میں ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا استعمال افطار اور اس کے بعد بکثرت کیا جاتا ہے۔ ابھی موسم گرما کی شروعات ہے۔ اس موسم میں ٹھنڈے چیزوں کے زیادہ استعمال سے سردی کھانسی نزلہ اور دیگر بیماریوں کی زد میں لوگ آجاتے ہیں۔

اس وجہ سے اکثریتی لوگ مٹی کے برتنوں میں رکھے پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی مٹی کے برتن یا صراحی کی فروخت اتنی نہیں ہے جتنا عموماً کہ اپریل کے آخری ہفتے سے لیکر جون تک ہوتی ہے۔ ابھی جتنے گھڑے یا صراحی فروخت ہور ہے ہیں، ان میں نوے فیصد روزے دار ہی خریدر ہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago