Categories: عالمی

چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا کی سربراہان کی جنوری میں ملاقات متوقع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو- 29  دسمبر</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بحیرہ جنوبی چین پر چین اور شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بالترتیب بیلسٹک میزائل داغنے کی خلاف ورزیوں کے درمیان جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے دفاعی سربراہان کی  جنوری   کے وسط میں  ملاقات کے انتظامات جاری ہیں۔ این ایچ کے ورلڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں جاپانی وزیر دفاع کیشی نوبو، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سوہ ووک کو اکٹھا کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ ان تینوں سے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے بڑھتے ہوئے تسلط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کو بیلسٹک میزائل داغنے سے روکنے کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا بات چیت ذاتی طور پر ہوگی یا ورچیولی۔ یہ  فیصلہ  اومیکرون کے  پھیلاؤ کے پیش نظر  کیا جائے گا۔جاپان اور امریکہ نے 7 جنوری کو واشنگٹن میں اپنے خارجہ اور دفاعی سربراہان کی ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے کام کیا تھا۔ لیکن اب ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ اومیکرون کے خطرے کی وجہ سے وہ "ٹو پلس ٹو" بات چیت کو آن لائن فارمیٹ میں تبدیل کر دیں گے۔ آسٹن اور سوہ نے اس ماہ کے شروع میں سیئول میں ملاقات کی تھی تاکہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کے درمیان سہ فریقی سیکورٹی تعاون "علاقائی استحکام ‘‘کے لیے اہم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago