Categories: عالمی

اسرائیلی عورت نے گردہ دے کر تین سالہ فلسطینی بچے کی جان بچائی

اسرائیل اور یواے ای کے درمیان گردے کے تبادلے اور پیوندکاری کا تاریخی آپریشن

دبئی،30جولائی(انڈیا نیرٹیو)

ایک اسرائیلی عورت کے عطیہ کردہ گردہ کوتل ابیب سے ایک خصوصی چارٹرپرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچایا گیاہے۔اس کے تبادلے میں وہاں سے ایک صحت مند شخص سے گردہ حاصل کیا گیا ہے۔گردے کے تبادلے اور پیوندکاری کا یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔اسرائیلی کے شیبا میڈیکل سنٹر میں سرجنوں نے 39 سالہ شانی مارکووٹزمانشرکا گردہ نکالا تھا۔اس کو یخ بستہ برفیلے صندوق میں رکھ کر ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز کے بعد یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی پہنچایا گیا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان اعضاء کے تبادلے کے پروگرام کے تحت اب شانی مانشر کی والدہ کو یواے ای میں ایک شخص کا عطیہ کردہ صحت مند گردہ لگایا جائے گا گردے کی پیوندکاری کے لیے انھیں اسی ہفتے شیبا میڈیکل سنٹر میں داخل کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال شیبامیڈیکل سنٹر میں پیوندکاری مرکز کے سربراہ پروفیسرایٹن مور کا کہنا ہے کہ یہ سرجری کامیاب رہی ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان زندگی بچانے والیاعضاء کے عطیات کی رہ ہموار ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ”ہم نے امارات اورابوظبی سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں سے شانداراشتراک کا آغاز کیا ہے۔ہم نے چھے ماہ قبل تل ابیب میں یواے ای کی وزارت صحت کے نمائندے کے ساتھ اعضاء کی پیوند کاری کے شعبے میں اس ممکنہ اشتراک پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اب چھے ماہ کے اندر ہم نے اسرائیل اورابوظبی کے درمیان اعضاء کے پہلے تبادلے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔“انھوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے،اس سے دونوں ممالک کے درمیان طب کے دیگر شعبوں میں مزید اشتراک کا دروازہ کھلے گا۔یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان اعضاء کے عطیہ کے وسیع پروگرام کا حصہ ہے اور آیندہ مہینوں میں ایسے مزید آپریشن ہوں گے۔“

شیبا میڈیکل سینٹر، محکمہ صحت ابوظبی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے درمیان اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طبی سیاحت کو فروغ دینے کے سمجھوتے پردست خط کیے گئے تھے۔اس کے تحت شیبا میڈیکل مرکز میں متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز کے 300 مریضوں کا علاج کیا جائے گا اور اماراتی طبی عملہ کوتربیت دی جائے گی۔واضح رہے کہ یو ای اے اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 15 ستمبر2020ء کو معاہدہ ابراہیم طے پایا تھا۔اس کے بعد دونوں ملکوں میں صحت، ہوا بازی، سیاحت، غذائی تحفظ، زراعت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متعدد سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

جولائی کے اوائل میں متحدہ عرب امارات نے تل ابیب میں اپنا پہلا سفارت خانہ باضابطہ طور پرکھولا تھا۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے یو اے ای کے اقدام کو مشرقِ اوسط کے مستقبل، امن،خوش حالی اور سلامتی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا تھا۔گذشتہ ماہ اسرائیل کے نئے وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے بھی متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ابوظبی میں اپنے ملک کے سفارت خانہ کا افتتاح کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago