عالمی

بے پردہ ایرانی خواتین کیلئے نئی سزا کا اعلان

تہران،04فروری(انڈیا نیریٹو)

ایران نے پردہ نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزائیں نافذ کردی ہیں۔ نئی سزاوں کے تحت گھر سے باہر نکلتے ہوئے حجاب نہ کرنے والی خواتین کے لیے جرمانہ ادا کرنے تک تمام سماجی خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔خواتین پر حجاب اور دیگر پابندیوں کے خلاف ایران میں وسط ستمبر سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ ساڑھے چار ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں سے ایرانی حکومت کو شدید دباو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم مہینوں سے جاری اس احتجاج کے باوجود حکومت کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔ اب ایرانی پارلیمنٹ کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ موسی غضنفر عبادی نے اعلان کیا ہے کہ حجاب نہ پہننے والوں کو جلد ہی ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا جائے گا۔

جب تک وہ جرمانہ ادا نہیں کرتی اور حجاب پہننے کا عہد نہیں کرتی اسے تمام سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔:ایرانی اہلکار

ایرانی اہلکار نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اگر لڑکی اپنے موقف پر اصرار کرتی ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک اس کے قومی شناختی کارڈ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جب تک وہ جرمانہ ادا نہیں کرتی اور حجاب پہننے کا عہد نہیں کرتی اسے تمام سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروں میں ہیڈ سکارف نہ پہننے والوں کی نگرانی کا قانون پہلے کی طرح ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین کو ایس ایم ایس باربار بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے جلد ہی ایک نئے مسودہ قانون کا بھی اعلان کردیا جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ کس کو سڑکوں اور دیگر مقامات پر حجاب نہیں پہننا چاہیے۔ حجاب نہ کرنے والوں کا پتہ “مانیٹرنگ سسٹم” کے ذریعے لگایا جائے گا اور آخر کار اسے سماجی خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔اس امکان کے جواب میں کہ اس قانون سے ملک میں اپوزیشن کی تحریک میں اضافہ ہو گا اہلکار نے دعویٰ کیا کہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ پہننے کے پابندی کے قانون کو تو مسترد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاب کے قانون کو بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے ایرانی حکام نے کچھ عرصہ قبل خواتین شہریوں کو حجاب کے حوالے سے ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا تھا، جس کے بعد اس کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago