Categories: عالمی

آرمی چیف نرونے بنگلہ دیش پہنچے،مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا

سیناکنج میں گارڈ آف آنر دیا گیا

نئی دہلی ،09اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دوطرفہ اور دفاعی تعلقات کی عمدہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے ، آرمی چیف منوج مکند جنرل نرونے اپنے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ 1971 کی جنگ آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کوجنگ میموریل شیکھا انربان جاکر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

بعدازاں جنرل نرونے کو بنگلہ دیشی فوج کے صدر دفتر سیناکنج میں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ جنرل نرونے آج صبح پانچ روزہ دورے پر دہلی سے بنگلہ دیش روانہ ہوئے تھے۔

فوجی سربراہ نرونے کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں فتح پربھارت 'سنہری جوبلی سال' منا رہا ہے۔ ساتھ ہی آزادی کے شاندار50سال مکمل ہونے پر بنگلہ دیش میںوہاں کے 'بابائے قوم' ،بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں ، 4 اپریل سے کثیر القومی فوجی مشق 'شانتیر اوگروشینا' جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کی ڈوگرا ریجمنٹ بھی 12 اپریل 2021 تک جاری رہنے والی اس فوجی مشق میں حصہ لینے کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے ساتھ ، رائل بھوٹان آرمی اور سری لنکن آرمی بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ پوری مشق کے دوران امریکہ ، برطانیہ ، ترکی ، سعودی عرب ، کویت اور سنگاپور کے فوجی مبصرین بھی شریک ہوں گے۔ ہندوستانی فوجی کے سر براہ کے اس دورے کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

جنرل نرونے اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے بنگلہ دیش کی تینوں افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں کے علاوہ بات چیت بھی کریں گے۔ جنرل نرونے دھن منڈی میں بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھوشیخ مجیب الرحمن میموریل میوزیم کا بھی دورہ کریں گے ، جہاں وہ بنگلہ دیش کے بانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

آرمی چیف 11 اپریل کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فوج کے کثیر مقصدی کمپلیکس میں وہاں کے وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ کے امن تعاون پر'عالمی تنازعات کی نوعیت کو تبدیل کرنے: اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا کردار' کے موضوع پرکانفرنس میں کلیدی تقریر کریں گے۔

جنرل نرونے مالی ، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے مشنوں کے فورس کمانڈروں اور رائل بھوٹانی فوج کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سے 12 اپریل کو بات چیت کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش ، بھوٹان اور سری لنکا کی مسلح افواج کے ساتھ جاری کثیرالجہتی مشق 'شانتیر اوگروشینا' کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

آرمی چیف اپنے دورے کے آخری مرحلے میں بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف پیس سپورٹ اینڈ ٹریننگ آپریشنز کے ممبروں سے بات چیت کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago