Categories: تفریح

ٹائیگر شراف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ‘ہیروپنتی 2’ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ ختم کردی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>ٹائیگر شراف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 'ہیروپنتی 2' کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ ختم کردی</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکار ٹائیگر شراف نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے درمیان اپنی آنے والی فلم ہیروپنتی 2 کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اس فلم میں ٹائیگر کی مقابل اداکارہ تارا ستاریا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں ہوئی۔ فلمی نقاد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بارے میں معلومات دی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہیروپنتی 2 2014 میں ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کی فلم ہیروپنتی کا سیکوئل ہے۔ فلم کی ہدایتکاری شبیر خان نے کی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی فلم کے دوسرے حصے کی ہدایات احمد خان کر رہے ہیں۔ ساجد نادیادوالا تیار کردہ 'ہیروپنتی 2' ایکشن سے بھر پور ہوگی۔ ٹائیگر شراف کی 'ہیروپنتی2' کا اعلان پچھلے سال ہی ہوا تھا۔ ٹائیگر کی پہلی بار اس فلم میں سامنے آئے تھے اور فلم رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن پچھلے سال ملک میں لاک ڈاو ن کے سبب نا مکمل رہا۔ وہیں فلم سازوں نے رواں سال 3 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago