عالمی

اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی یواے ای نے کی شدید مذمت

دبئی،28جولائی(انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب اور دیگر مشرق وسطیٰ اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کے وزیرپرتنقید کرتے ہوئے یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے بین گویر کی مذمت کی ہے۔ پہلے سے ہی نسل پرستانہ موقف پر مبنی بیانات دینے والے بن گویر نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا تھا۔

یو اے ای نے تیسرے مقدس ترین اسلامی مقدس مقام کے لیے حفاظتی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کیا اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تشدد کو روکنے اور خطے میں کشیدگی اورعدم استحکام کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق مسجد اقصی پر اردن کے حفاظتی کردار کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے امور کا انتظام کرنے والی یروشلم انڈومنٹ ایڈمنسٹریشن کے اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے ان تمام طریقوں کو مسترد کر دیا ہے جو بین الاقوامی قانونی حیثیت کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مزید کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو کے قیام پر مبنی دو ریاستی حل کے لیے خطرہ بننے والے ہر عمل کی مخالفت کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago