Categories: عالمی

ایرانی خطرے کو روکنے کے لیے شام اور عراق میں حملے کئے: جو بائیڈن

ایرانی خطرے کو روکنے کے لیے شام اور عراق میں حملے کئے: جو بائیڈن

واشنگٹن،30جون(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کے روز ایک بیان میں شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر 27 جون کو بمباری کا میں نے حکم دیا تھا کہ تاکہ ایران کی طرف سے درپیش خطرے کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کی سرزمین پر موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر فضائی حملوں کا مقصد امریکی افواج کا دفاع اور ان کا تحفظ یقینی بنانا، امریکا اور اس کے اتحادیوں پر ہونے والے مسلسل حملوں کو روکنا اور ایران کو خطے میں امریکی مفادات پرحملوں سے باز رکھنا تھا۔

جو بائیڈن نے ہاوس اسپیکر نینسی پیلوسی کو بھیجے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ شام اور عراق میں جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے زیر استعمال تھیں جہاں سے عراق میں امریکی فوج کے اہلکاروں اور سہولیات کے خلاف تسلسل کے ساتھ حملے کیے جاتے تھے۔انہوں نے حالیہ مہینوں میں ان ملیشیاوں کے حملوں میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 4 اپریل ، 18 اپریل اور 3 مئی 2021 کو بلد ایئر بیس چار اپریل کو بغداد کے قریب سفارتی انکلیو اور چوبیس مئی کو عین الاسد ہوائی اڈے پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں نے راکٹ حملے کیے۔

اس کے علاوہ چودہ اپریل کو ایرانی ملیشیا نے اربیل میں امریکی تنصیبات پر ڈرون طیارے سےحملہ کیا، 8 مئی کو بشور ایئر بیس، 10مئی کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحملہ کیا گیا۔بائیڈن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں سے امریکا اور اتحادی فوج کے اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago