Categories: عالمی

آسٹریلیا میں یکم دسمبر سے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آسٹریلیا نے اپنی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔پوری طرح سے ویکسینیشن کراچکے اہل ویزا ہولڈرس طلبہ اور مزدوروں کو ایک دسمبر سے آسٹریلیا آنے کے لئے کورونا سے متعلق سفری استثنیٰ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آسٹریلیا کو دوبارہ کھولنے کے قومی منصوبے کے حصے کے طور پر پیر کو اضافی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ویزا کے اہل افراد ویکسین لگوانے کے بعد یکم دسمبر سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔ اہل ویزا ہولڈرز میں ہنر مند کاریگر اور طلباء کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا کام، چھٹیاں منانے والے اور عارضی فیملی ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے یہ یقینی ہوگا کہ ہم خاندانوں کو پھر سے جوڑتے ہوئے آسٹریلیائی لوگوں کے صحت کی حفاظت کرنا جاری  رکھیں گے۔ ہم ہنر مند افراد اور طلبہ  ویزا ہولڈرزکے لئے اپنی سرحدیں کھول کر اپنی اقتصادی بہتری کو محفوظ کریں گے۔ ان انتظامات کے تحت ماریسن نے کہا کہ مسافروں کو آسٹریلیائی کے ئی تھیراپیوٹکس گڈ ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) کے ذریعہ منظور شدہ یا تسلیم شدہ ویکسین کی پوری خوراک کے ساتھ پوری طرح سے ویکسین لگائی جانی چاہئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ضروری ہوگا کہ اہل ویزا ہولڈرز زمرہ جات میں سے کسی ایک کے تحت درست ویزا رکھیں اور ویکسینیشن کا ثبوت جمع کریں۔ ایسے لوگوں کو تین دن کے اندرایک منفی پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ موریسن نے کہا کہ ہنر مند کارکنوں اور بین الاقوامی طلباء کی آسٹریلیا واپسی سے ہماری معاشی بحالی مزید مضبوط ہوگی۔ ہماری معیشت کو قیمتی کارکنوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے مہینوں تک لاگو کورونا کی سخت پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے اپنی سرحدیں قرنطینہ سے پاک مسافروں کے لیے کھول دی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago