Urdu News

آسٹریلیا میں یکم دسمبر سے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

آسٹریلیا میں یکم دسمبر سے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

آسٹریلیا نے اپنی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔پوری طرح سے ویکسینیشن کراچکے اہل ویزا ہولڈرس طلبہ اور مزدوروں کو ایک دسمبر سے آسٹریلیا آنے کے لئے کورونا سے متعلق سفری استثنیٰ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آسٹریلیا کو دوبارہ کھولنے کے قومی منصوبے کے حصے کے طور پر پیر کو اضافی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ویزا کے اہل افراد ویکسین لگوانے کے بعد یکم دسمبر سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔ اہل ویزا ہولڈرز میں ہنر مند کاریگر اور طلباء کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا کام، چھٹیاں منانے والے اور عارضی فیملی ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے یہ یقینی ہوگا کہ ہم خاندانوں کو پھر سے جوڑتے ہوئے آسٹریلیائی لوگوں کے صحت کی حفاظت کرنا جاری  رکھیں گے۔ ہم ہنر مند افراد اور طلبہ  ویزا ہولڈرزکے لئے اپنی سرحدیں کھول کر اپنی اقتصادی بہتری کو محفوظ کریں گے۔ ان انتظامات کے تحت ماریسن نے کہا کہ مسافروں کو آسٹریلیائی کے ئی تھیراپیوٹکس گڈ ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) کے ذریعہ منظور شدہ یا تسلیم شدہ ویکسین کی پوری خوراک کے ساتھ پوری طرح سے ویکسین لگائی جانی چاہئے۔

ضروری ہوگا کہ اہل ویزا ہولڈرز زمرہ جات میں سے کسی ایک کے تحت درست ویزا رکھیں اور ویکسینیشن کا ثبوت جمع کریں۔ ایسے لوگوں کو تین دن کے اندرایک منفی پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ موریسن نے کہا کہ ہنر مند کارکنوں اور بین الاقوامی طلباء کی آسٹریلیا واپسی سے ہماری معاشی بحالی مزید مضبوط ہوگی۔ ہماری معیشت کو قیمتی کارکنوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے مہینوں تک لاگو کورونا کی سخت پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے اپنی سرحدیں قرنطینہ سے پاک مسافروں کے لیے کھول دی ہیں۔

Recommended