عالمی

آسٹریلیا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیا

کینبرا، 18 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 آسٹریلیا کی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس فیصلے کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے 2018 میں مغربی یروشلم کو اسرائیل کے  دارالحکومت کے طور پر منظوری دی تھی۔  نئے وزیر اعظم اینتھونی البانیز نے پچھلی حکومت کے فیصلے کو تبدیل کر دیا ہے۔

تاہم آسٹریلیا کے وزیر خارجہ وونگ نے گزشتہ حکومت کے فیصلے کو پلٹنے کی تردید کی ہے۔

وونگ کے ایک ترجمان نے آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ حکومت کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کئے جانے والے  معاملے میں یروشلم کی حتمی صورتحال پرغور کرنا چاہتی ہے۔

ہمیں امن اور سلامتی کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جو امن کے امکانات کو کمزور کرتاہے۔ سابق حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیلکے  دارالحکومت کے طور پر منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ درست ہے لیکن ہم اس کی راجدھانی  تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں  بلکہ اس پر غور کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ قدیم یروشلم شہر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے مرکز میں ہے۔ یہاں کے حالات میں معمولی سی تبدیلی بھی بعض اوقات پرتشدد کشیدگی اور بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

اس قدیم شہر میں یہودی، عیسائی اور مسلم مذاہب کے مقدس ترین مقامات ہیں۔ یہ شہر نہ صرف مذہبی اعتبار سے اہم ہے بلکہ سفارتی اور سیاسی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔

زیادہ تر اسرائیلی یروشلم کو اپنا غیر منقسم دارالحکومت سمجھتے ہیں۔ اسرائیل ملک کا قیام 1948 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد شہر کے مغربی حصے میں اسرائیلی پارلیمنٹ قائم کی گئی۔

اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر بھی قبضہ کیا تھا لیکن اسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔ اس کے بعد قدیم شہر بھی اسرائیلیوں کے قبضے میں آگیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago