Categories: عالمی

سعودی عرب میں ’آرامکو‘ کی تیل تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب میں ’آرامکو‘ کی تیل تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

صنعا،08مارچ(انڈیا نیرٹیو)

یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے گذشتہ روز مشرقی سعودی عرب کے علاقے الظہران میں راس تنورہ اور ایک گنجان آباد کالونی میں قائم تیل کی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کے روز راس تنورہ بندرگاہ پر پٹرولیم کمپنی 'آرامکو' کے ایک پٹرول اسٹیشن پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کی مگر سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز اور عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

وزارت دفاع نے حوثیوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی اور توانائی کی سپلائی کے عالمی مراکز کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے'کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سمندر کے کنارے پر واقع تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے بھی حملے کی کوشش کی تاہم ڈرون طیارے کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے ذریعے الظہران میں آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فضا میں تباہ کیے گئے میزائل کے ٹکڑے آبادی میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اتوار کو صرف پانچ گھنٹے میں بارود سے لدے دس ڈرون تباہ کردیے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے تھے۔انھوں نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے آج علی الصباح حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔اس کے ردعمل میں حوثیوں نے اب سعودی عرب کی جانب ڈرون حملے تیز کر رکھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عرب اتحاد سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے داغے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ”حوثی دہشت گرد ملیشیا نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری اہداف کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کر رہے ہیں۔

حوثیوں کے حراستی کیمپ میں آتش زدگی سے درجنوں افراد ہلاک

مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم نے بتایا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کی طرف سے قائم کردہ ایک غیرقانونی حراستی کیمپ میں آتش زدگی کے نتیجے میں درجنوں تارکین وطن ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کے حفاظتی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔

تنظیم برائے بہبود مہاجرین کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ متعدد ٹویٹس میں بتایا گیا ہے کہ آتش زدگی سے حراسی کیمپ میں کم سے کم 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 170 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 90 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حراستی کیمپ میں آتش زدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ حراستی کیمپ میں آتش زدگی کے اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آتش زدگی یمن میں جاری بحران کی مختلف شکلوں میں سے ایک خوفناک شکل جس کا یمن میں موجود غیرملکی تارکین وطن کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر 'یمن فیوچر' پلیٹ فارم کی طرف سے جاری ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ حراستی کیمپ میں کم سے کم 30 افریقی تارکین وطن جھلس کرہلاک ہوئے ہیں۔

آتش زدگی سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 170 ہےجن میں سے 90 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ادھر حوثی ملیشیا کی طرف سے اس حادثے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آتش زدگی مقامی وقت کے مطابق اتوار کو اڑھائی بجے لگی۔ یہ آتش زدگی غیرقانونی تارکین وطن کو رکھنے کے لیے قائم کردہ ایک کیمپ میں ہوئی جس کے نتیجے میں ایمی گریشن کے حکام اور حفاظتی عملے سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago