Categories: تفریح

خواتین کے عالمی دن پر کرینہ کپور خان کے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک

خواتین کے عالمی دن پر کرینہ کپور خان کے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک

خواتین کے عالمی دن پر آج اداکارہ کرینہ کپور خان نے مداحوں کو ایک خصوصی تحفہ دیا ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر کرینہ نے مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کی جھلک پیش کی۔ در حقیقت ، 8 مارچ ، یوم خواتین کے دن ، کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر بلیک اینڈ وائٹ سیلفی شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے دوسرے بچے کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کے دوسرے بچے کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا ہے اور وہ اپنی ماں کرینہ کے کندھے پر سر رکھ کر سو رہے ہیں۔ کرینہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کرنے کے علاوہ ، خواتین کے عالمی دن پر بھی سب کو مبارک باد دی ہے۔ کرینہ نے لکھاکہ ’ایسا کوئی کام نہیں ہے جو خواتین نہیں کرسکتی ہیں،تمام خواتین کے لیے یوم خواتین پرنیک خواہشات۔‘

کرینہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور شائقین اس پر اپنا ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ کرینہ کی اس تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی بھابھی صبا علی خان نے لکھا ۔’ آپ سے محبت ہے۔‘

اداکارہ کرینہ کپور نے 21 فروری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں دوسرے بیٹے کو جنم دیا۔ تاہم ، کرینہ کے چھوٹے بیٹے کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ مداح بے تابی سے بیبی بوائے کا نام جاننے اور اس کا چہرہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرینہ کپور نے اکتوبر 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ 2016 میں، کرینہ اور سیف بیٹے تیمور کے والدین بنے تھے ۔کرینہ کپور خان کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی عامر خان کے ساتھ فلم ’ لال سنگھ چڈھا‘میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ کرینہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔ فلم ’ لال سنگھ چڈھا ‘ رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago