عالمی

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں عقیدت مندوں سے بھری کشتی پلٹ گئی، متعدد ہلاک

ڈھاکہ، 26 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 بنگلہ دیش میں اتوار کو دریائے کوروٹہ میں عقیدت مندوں سے بھری کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ فائر بریگیڈسروس کی  تین غوطہ خور یونٹ پیر کی صبح سے ہی ریسکیو اور سرچ آپریشن چلا  رہی ہیں۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ تمام عقیدت مند کشتی کے ذریعے درگا پوجا کے تہوار کے لیے بوڈیشوری مندر جا رہے تھے لیکن کشتی میں زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، پیر کو پنچ گڑھ کے بوڈاسب ڈسٹرکٹ میں کوروٹہ ندی میں اتوار کو ایک کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ تاہم چار نئی لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔ اپنے قریبیوں  کی تلاش میں دریا کے کنارے پہنچنے والے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جاری ریسکیو آپریشن پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔

اتوار کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے مہالیہ کے موقع پر بدھیشور مندر جاتے ہوئے کشتی جس میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 60-70 مسافر سوار تھے الٹ گئی۔حادثے کے بعد کچھ لوگوں نے تیرکر کسی طرح خود کو بچالیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی تعداد دوگنی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago