آنجہانی اداکار دیو آنند ہندی سنیما کے ان اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ 26 ستمبر 1923 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔
دیو آنند کا اصل نام دھرم دیو دت پشوری مل آنند تھا۔دیو آنند نے اپنے کیریئر کا آغاز 85 روپے کی تنخواہ والی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری سے کیا۔
دیو آنند کی بطور ہیرو پہلی فلم ‘ہم ایک ہیں ‘ تھی جو 1946 میں ریلیز ہوئی۔ دیو آنند کی اہم فلموں میں گائیڈ، ہرے کرشنا ہرے رام، دیس پردیس، جیول تھیف اور جانی میرا نام شامل ہیں۔
ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال دیو آنند کا نام ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اداکاری بلکہ فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنائی۔
سال 1950 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم افسر پروڈیوس کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہمسفر، ٹیکسی ڈرائیور، مکان نمبر۔ 44، فنتوش، کالاپانی، کالا بازار، ہم دونوں، تیرے میرے سپنے، گائیڈ اور جیول تھیف وغیرہ کیں۔ دیو آنند کو 2001 میں پدم بھوشن، اس کے بعد 2002 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دیو آنند کو 1991 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔1954 میں دیو آنند نے اس وقت کی مشہور اداکارہ کلپنا کارتک سے شادی کی جو آخری دم تک ان کے ساتھ رہیں۔
دیو آنند 3 دسمبر 2011 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔دیو آنند اب یقیناً اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ہندی سنیما کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ کے لیے امر رہے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…