عالمی

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں سے بیجنگ پریشان

بیجنگ ،9؍ اکتوبر

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)پر پاکستان میں چینی شہریوں پر ٹارگٹ حملوں میں اضافے کے درمیان، بیجنگ کو تشویش ہے کہ چھوٹے پیمانے پر ملک میں حفاظتی اقدامات بہترطور پر کام نہیں کر رہے، چینی شہریوں جیسے نرم اہداف پر وقفے وقفے سے حملے ہوتے رہتے ہیں، جو بداعتمادی کا باعث بنتے ہیں۔

ایشین لائٹ نے رپورٹ کیا کہ پاکستان بھر میں چینی شہریوں پر ٹارگٹڈ حملے سندھ اور نسلی بلوچ باغیوں دونوں نے کیے ہیں۔

یہ باغی چین پر چین پاکستان اقتصادی راہداری  کے تحت بلوچستان اور سندھ میں وسائل کے وسیع استحصال اور نکالنے کا الزام لگاتے ہیں جسے پاکستانی حکومت سخت حفاظتی اقدامات کے تحت تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں میں اضافے کی وجہ سے، چین نے ہمیشہ سی پیک کے زیرقیادت منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی پرائیویٹ سیکیورٹی فرموں کو بھیجنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے اس خیال کو ہمیشہ رد کیا جاتا رہا ہے۔

 ماضی میں پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں، جن میں حالیہ اپریل میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین پر خودکش حملہ اور نومبر 2018 میں کراچی قونصلیٹ پر حملہ تھا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک محقق اورآزاد تجزیہ کارعدنان امیر کے مطابق چینی شہریوں پر چھوٹے پیمانے پر حملوں کے نتیجے میں چین اور پاکستان کے درمیان دراڑ پیدا ہوئی ہے۔

“چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے چین نے تجویز پیش کی، خاص طور پر اپریل میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پرحملے کے بعد یہ تجویزدی کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں کوتعینات کیا جائے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago