عالمی

برازیل میں بڑی سیاسی تبدیلی: نئے صدر لولا تیسری بار اقتدار سنبھالیں گے

برازیلیا، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 برازیل کو بالآخر نیا صدر مل گیا۔لوئزاناسیو لولا ڈا سلوا ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔ انہوں نے صدر جائر بولسونارو کو شکست دی۔ بولسونارو دائیں بازو کے نظریے کے حامی ہیں۔ لولا نے اپنی تقریر میں امن اور اتحاد کی اپیل کی۔

شروع سے ہی زیادہ تر انتخابی سروے لولا کو عوام کا پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے تھے۔ لولا کو انتخابات میں 50.8 فیصد اور بولسونارو کو 49.2 فیصد ووٹ ملے۔ لیفٹسٹ لولا اس سے قبل برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔ اب ایک دہائی بعد، انہوں نے صدر کے طور پر حیران کن واپسی کی ہے۔

لولا نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ وہ ایک منقسم ملک کو متحد کریں گے۔انہوں نے ایمیزون کے جنگلات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون بھی طلب کیا ہے۔ لولا نے کہا-”میں 21.5کروڑ برازیلیائی لوگوں کے لیے حکومت کروں گا، نہ کہ صرف ان لوگوں کے لیے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ دو برازیل نہیں ہیں۔ ہم ایک ملک، ایک لوگ، ایک عظیم قوم ہیں“۔

 لوئز اناسیوڈا سیلوا کو لولا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 77 سالہ لولا 2002 میں برازیل کے پہلے ورکنگ طبقے کے صدر بنے۔ لولا نے دو سال کی مدت پوری کرنے کے بعد 2010 میں صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس وقت کے دوران لولا  90 فیصد کے قریب منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ انتہائی مقبول سمجھا جاتا تھا۔

لولا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔ لولا نے اپنے سیاسی کیرئیر میں چھٹی بار صدارتی انتخاب لڑا۔ انہوں نے پہلی بار 1989 میں برازیل کا صدارتی انتخاب لڑا۔

لولا کی ورکرز پارٹی  سال 2018 میں بدعنوانی کے مقدمات میں پھنس گئی تھی۔ انہیں تین سال تک کی سزا بھگتنی پڑی۔ لولا پر برازیل کو کساد بازاری میں ڈالنے کا الزام تھا۔

انہیں 2018 میں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے جیل بھیج دیا گیا تھا اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ سال 2019 میں دائیں بازو کا نظریہ رکھنے والے جائربولسونارو نے ملک کی صدارت سنبھالی۔ بولسونارو نے صدارتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ لولا کی سزا 2019 کے آخر میں ختم کر دی گئی تھی۔ لولا نے پھر جائر بولسونارو کو شکست دینے کا عزم کیا۔… اور اپنی فتح کے بعد انہوں نے کہا – ”دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا پرامن انقلاب“۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago