منیلا (فلپائن)، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
فلپائن میں ٹراپیکل طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ طوفان کے تھمنے کے بعدہوئی بارش کے بعدآئے سیلاب اور تازہ مٹی کے تودے گرنے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔
مرنے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ اس وقت 63 شہری لاپتہ ہیں۔فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے اس تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
منیلا ٹائمز نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 69 افراد زخمی اور 63 لاپتہ ہوئے ہیں۔
اس طوفان سے 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ زرعی شعبے کو 285.28 ملین پی (مقامی کرنسی) کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں میماروپا، بیکول ریجن، ویسٹرن ویزائس، زامبوانگا جزیرہ نما، جنوبی کوٹاباٹو، سلطان قدرت، سارنگنی اور جنرل سانتوس سٹی شامل ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…