Categories: عالمی

پاکستان میں دریائے سندھ میں کشتی پلٹی، 19 خواتین کی موت

کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے

اسلام آباد، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے کے قریب دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 خواتین ہلاک ہو گئیں۔ حادثہ پیر کو ضلع رحیم یار خان سے تقریباً 65 کلومیٹر دور مچکا میں پیش ا?یا۔ اس کشتی میں خواتین سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔ یہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ا?رہے تھے۔ غوطہ خور دریائے سندھ میں ڈوبنے والے بقیہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے تئیں اظہار ہمدردی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی پلٹنے سے 19 جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرنے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے مطابق ماہر غوطہ خوروں، پانچ ایمبولینسز اور ایک واٹر ریسکیو وین سمیت 30 کے قریب امدادی کارکن امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دریائے سندھ سے اب تک 19 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ یہ سب خواتین کی لاشیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے سندھ کا بہاو? بہت تیز ہے، پولیس کے مطابق اب تک کم از کم 35 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago