Categories: قومی

بھارت۔چین ایل اے سی کے متنازعہ حصے پر سلامتی اور استحکام کے لیے متفق

دونوں کے 16ویں دور کے فوجی مذاکرات بے نتیجہ، نہیں نکلا متنازعہ مسائل کا حل

مشرقی لداخ کے تمام متنازعہ علاقوں سے فوجیوں کی واپسی کے لیے چین پر بنایا دباؤ

نئی دہلی، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان اور چین کے درمیان 17 جولائی کو ساڑھے 12 گھنٹے تک ہوئی 16ویں دور کی کمانڈر سطح کی میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی علاقے کے چشول-مولدو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر ہوئی میٹنگ متنازعہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی، لیکن دونوں فریقوں نے جلد ہی باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران، ہندوستان نے مشرقی لداخ کے تمام متنازعہ علاقوں سے فوجوں کے جلد انخلا پر زور دیا اور جمود کی بحالی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

ہندوستان اور چین کے درمیان آخری ملاقات 11 مارچ کو ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں فریقین نے مذاکرات کے 16 ویں دور کے دوران مغربی خطے میں ایل اے سی کے ساتھ متنازعہ مسائل کو حل کرنے کے لیے تعمیری بات چیت جاری رکھی۔ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے واضح اور مکمل تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے فوجی اور سفارتی ذرائع سے مزید بات چیت جاری رکھنے اور بقیہ مسائل کا جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اتوار کو ہندوستان اور چین کے درمیان 12 گھنٹے طویل بات چیت کے بعدایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر التوا  مسائل کے حل سے مشرقی لداخ میں لائن ا?ف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر امن و سکون بحال کرنے میں مدد ملے گی اور دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں، ہندوستان نے مشرقی لداخ خطے کے تمام متنازعہ مقامات سے فوجیوں کے جلد انخلا  پر زور دیا اور فوجی تعطل کے آغاز سے قبل اپریل 2020 تک جمود کو بحال کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago