Categories: عالمی

بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

نائیجیریا کی شدت پنسد تنظٰم بوکو حرام کے سرغنہ ابو بکر شیکاؤنے افریقہ میں سرگرم داعش انتہاپسندوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصادم کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم حریف گروپ  کے حصار میں آنے کے بعد اٹھایا۔

بوکو حرام نے اپنے قائد کی ہلاکت پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نیزنائجیریا کی فوج کی طرف سے یہی کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب بوکو حرام کے انتہاپسند داعش میں شامل ہوجائیں گے اور شمال مشرقی نائیجیریا میں اپنی گرفت کو مزید مستحکم کریں گے۔

بوکو حرام نائجیریا میں اسلامی ریاست کے قیام کے نام پر بنی ایک ایک ایسی شدت پسند جنگجوتنظیم ہے جو پورے شمالی نائجیریا میں بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ قتل و غارت گری اور اغوا جیسی کارروائیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔ اس کی کاروائیوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago