بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
نائیجیریا کی شدت پنسد تنظٰم بوکو حرام کے سرغنہ ابو بکر شیکاؤنے افریقہ میں سرگرم داعش انتہاپسندوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصادم کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم حریف گروپ کے حصار میں آنے کے بعد اٹھایا۔
بوکو حرام نے اپنے قائد کی ہلاکت پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نیزنائجیریا کی فوج کی طرف سے یہی کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب بوکو حرام کے انتہاپسند داعش میں شامل ہوجائیں گے اور شمال مشرقی نائیجیریا میں اپنی گرفت کو مزید مستحکم کریں گے۔
بوکو حرام نائجیریا میں اسلامی ریاست کے قیام کے نام پر بنی ایک ایک ایسی شدت پسند جنگجوتنظیم ہے جو پورے شمالی نائجیریا میں بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ قتل و غارت گری اور اغوا جیسی کارروائیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔ اس کی کاروائیوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔