Categories: عالمی

بورس جانسن کا کورونا سے جڑی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

بورس جانسن کا کورونا سے جڑی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

لندن،06جولائی(انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اب خود ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد ماسک رضا کارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے دنوں کی ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے جبکہ سیلف آئیسولیشن برقرار رہے گی۔

اْن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ، پب میں کیو آر کوڈ سائن اِن کرنے کی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے جب کہ 19 جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندی اٹھانا ممکن ہوا ہے، 29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو پہلی ڈوز، دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ورکرز یونیونینز نے پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپس میں ماسک کی پابندی کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago