Categories: عالمی

کاروباری برادری ہندوستان۔جاپان تعلقات کی بے پناہ صلاحیت کی برانڈ ایمبیسیڈر: وزیراعظم مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان اور جاپان فطری شراکت دار ہیں اور کاروباری برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بے پناہ صلاحیت کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم مودی نے آج ٹوکیو میں جاپانی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں 34 جاپانی کمپنیوں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری اور کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں آٹوموبائل، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرس، اسٹیل، ٹیکنالوجی، تجارت اور بینکنگ اور فنانس شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ 2022 میں وزیر اعظم کشیدا کے ہندوستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے اگلے 5 سالوں میں 5 ٹریلین جاپانی این کی سرمایہ کاری کا کثیرامقاصد ہدف مقرر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اقتصادی تعلقات میں حالیہ پیش رفتوں پر روشنی ڈالی، جیسے ہندوستان-جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری (آئی جے آئی سی پی) اور کلین انرجی پارٹنرشپ و دیگر ۔ انہوں نے نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی)، پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور سیمی کنڈکٹر پالیسی جیسے اقدامات کے بارے میں بات کی اور ہندوستان کے مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی ایف ڈی آئی میں سست روی کے باوجود ہندوستان نے گزشتہ مالی سال میں 84 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ ایف ڈی آئی کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے اسے ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا ووٹ قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کی دعوت دی اور'جاپان ہفتہ' کی شکل میں ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں جاپان کے تعاون کا جشن منانے کی تجویز پیش کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago