Urdu News

کاروباری برادری ہندوستان۔جاپان تعلقات کی بے پناہ صلاحیت کی برانڈ ایمبیسیڈر: وزیراعظم مودی

کاروباری برادری ہندوستان۔جاپان تعلقات کی بے پناہ صلاحیت کی برانڈ ایمبیسیڈر: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان اور جاپان فطری شراکت دار ہیں اور کاروباری برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بے پناہ صلاحیت کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

وزیراعظم مودی نے آج ٹوکیو میں جاپانی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں 34 جاپانی کمپنیوں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری اور کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں آٹوموبائل، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرس، اسٹیل، ٹیکنالوجی، تجارت اور بینکنگ اور فنانس شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ 2022 میں وزیر اعظم کشیدا کے ہندوستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے اگلے 5 سالوں میں 5 ٹریلین جاپانی این کی سرمایہ کاری کا کثیرامقاصد ہدف مقرر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اقتصادی تعلقات میں حالیہ پیش رفتوں پر روشنی ڈالی، جیسے ہندوستان-جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری (آئی جے آئی سی پی) اور کلین انرجی پارٹنرشپ و دیگر ۔ انہوں نے نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی)، پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور سیمی کنڈکٹر پالیسی جیسے اقدامات کے بارے میں بات کی اور ہندوستان کے مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی ایف ڈی آئی میں سست روی کے باوجود ہندوستان نے گزشتہ مالی سال میں 84 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ ایف ڈی آئی کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے اسے ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا ووٹ قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کی دعوت دی اور'جاپان ہفتہ' کی شکل میں ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں جاپان کے تعاون کا جشن منانے کی تجویز پیش کی۔

Recommended