زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لیے ہندوستان . اور چلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو کابینی منظوری
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومتِ جمہوریہ ہند . اور حکومتِ جمہوریہ چلی کے درمیان زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دیدی۔
مفاہمت نامہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لئے ہے۔ تعاون کے اہم شعبے جدید زراعت کی ترقی کے لیے. زرعی پالیسیوں، نامیاتی مصنوعات کی باہمی تجارت کو آسان بنانے کے لیے نامیاتی زراعت. نیز دونوں ممالک میں نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کے تبادلے کو فروغ دینے کے علاوہ ہندوستانی اداروں. اور چلی کے اداروں کے درمیان زرعی شعبے میں اختراعات کو فروغ دینے. اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کرنے کے لیے سائنس اور جدت طرازی سے متعلق ہیں۔
زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کے لیے. ہندوستان اور چلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو کابینی منظوری
مفاہمت نامے کے تحت چلی اور ہندوستان کاا ایک زرعی ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا. جو اس مفاہمت نامے کے نفاذ کی نگرانی، جائزہ اور تشخیص کے علاوہ متواتر اشتراک اور رابطہ قائم کرنے کے لیے ذمہ دار ہوگا۔
زرعی ورکنگ گروپ کے اجلاس سال میں ایک بار متبادل طور پر چلی. اور ہندوستان میں ہوں گے۔ مفاہمت نامہ دستخط کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گا. اور عمل درآمد کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت تک نافذ رہے گا جس کے بعد اس کی مزید 5 سال کے لیے خود بہ خود تجدید ہو جائے گی۔