Categories: عالمی
پیوش گوئل نے 19 ویں سالانہ ہارورڈ- ہندوستان کانفرنس کو خطاب کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تجارت وصنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کو دکھا رہا ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے زبردست تغیر لایا جائے۔ آج ’ہندوستان 2030 میں: تغیر کا عشرہ‘ کے موضوع پر 19 ویں سالانہ ہارورڈ- ہندوستان کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سال کی پالیسیوں نے اگلے 25 سالوں کے لئے جب ہم ہندوستان کا جشن صد سالہ منائیں گے، بنیاد رکھ دی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے خطاب میں کہا ’جیسا کہ ہم ہندوستان میں ایز آف ڈوئنگ بزنس لانے کے لئے پرعزم ہیں، بالکل اسی طرح اپنے لوگوں کے لئے ایز آف لیونگ کے لئے اور کم سے کم حکومت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے لئے پرعزم ہیں۔ حکومت اس وژن کی جانب بغیر تھکے ہوئے کام کررہی ہے۔ حال ہی میں ہم نے پی ایم گتی شکتی انفرا اسٹرکچر ماسٹر پلان کا آغاز کیا ہے جو ہندوستان کی ضروریات کی منصوبہ سازی میں معاون ہوگا اور انفرااسٹرکچر کو بہتر طور پر نافذ کرے گا‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ’ ہندوستان دنیا کے لئے امیدکا ایک گلدستہ ہے‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا ’برآمد، سرمایہ کاری اور اسٹارٹ اپس کے تین انجن سے طاقت پاکر (ہندوستان کے لئے) ایک عالمی پاور ہاؤس بننے کی بنیاد قائم کردی گئی ہے۔ یہاں تک کہ کووڈ کے دوران ہندوستان نے اپنے تمام عالمی التزامات خاص طور سے خدمات کے شعبے میں پورے کئے ہیں، جس نے اسے دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد شریک بنادیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی ٹکنالوجی، صلاحیت اور مزاج دنیا میں امید جگارہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا کہ سامان اور خدمات دونوں میں ہماری برآمدات ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ رہی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس سے زیادہ بڑے پیمانے پر ترقی کو جاری رکھیں گے۔ رواں 80 سے زیادہ یونیکارنس اور 60000 سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کے ساتھ ہمارے اسٹارٹ اپس نے 2021 یونیکارنس کا سال بنادیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ صرف دو دنو ں پہلے ہم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ عالمی طور پر سب سے زیادہ تیز، دوطرفہ گفت وشنیدکے ذریعہ کیاگیا ایف ٹی اے ہے‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہارورڈ کے ہندوستانی تارکین وطن سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں،جناب گوئل نے طلبہ کو تین نکات پر مبنی دعوت عمل دیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آپ جہاں بھی جائیں یا جو کچھ کریں ہندوستان کا ایک حصہ اپنے پاس رکھیں۔ خدمت کو اپنا رہنما فلسفہ بنائیں اور قوم کو واپس دینے کے لئے کوشش کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ٹیئر دوم اور ٹیئر سوم شہروں میں ہندوستان کے نوجوان حوصلہ مند ذہنوں اور میونسپل اسکولوں کے طلبہ کی سرپرستی کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کسانوں، کاریگروں اور بنکروں، چھوٹے خوردہ فرشوں وغیرہ کے لئے اختراعی حل مہیا کریں اور دنیا کے لئے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا  کے اہداف کے حصول میں مددگار بنیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مارک زکربرگ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا: ’میں یہاں اس لئے ہوں کہ کسی چیز کو طویل مدتی بناؤں اس کے علاوہ کوئی بھی چیز عارضی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان قوم کو بدلنے اور 135 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی طرف زبردست جست لگانے کے لئے تیار ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم مودی کا حواصلہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ’ہندوستان دنیا کا چھٹواں حصہ ہے۔ اس لئے جب ہندوستان ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، جب ہندوستان اصلاح کرتا ہے تو دنیا میں تغیر آتا ہے‘
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago