عالمی

چندریان 3 ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو لے کر جائے گا:پی ایم مودی

پیرس۔ 14؍ جولائی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ایک ٹویٹ تھریڈ میں، وزیر اعظم نے کہا:’’جہاں تک ہندوستان کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ چندریان 3، ہمارا تیسرا قمری مشن، اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

یہ شاندار مشن ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو لے کر جائے گا۔چندریان 3 مدارتک پہنچانے کے مخصوص اصول واعمال کی تکمیل کےبعد قمری منتقلی ہیئتی راستے میں داخل کردیا جائے گا۔ 300,000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ آنے والے ہفتوں میں چاند تک پہنچ جائے گا۔ جہاز میں موجود سائنسی آلات چاند کی سطح کا مطالعہ کریں گے اور ہمارے علم میں اضافہ کریں گے۔

ہمارے سائنسدانوں کی بدولت، ہندوستان کی خلائی شعبے میں ایک زبردست بھرپور تاریخ ہے۔ چندریان -1 کو عالمی قمری مشنوں میں  عام ڈگر سے ہٹ کرراہ بنانے والا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے چاند پر پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔اس مشن کے بارے میں دنیا بھر میں 200 سے زیادہ سائنسی مقالوں کی اشاعت عمل میں آچکی ہے ۔

چندریان-1 تک، چاند کومکمل طور پر خشک، ارضیاتی طور پر غیر فعال اور ناقابل رہائش اجرام سماوی سمجھا جاتا تھا۔ اب، اسے پانی اور ذیلی سطح کی برف کی موجودگی کے ساتھ ایک متحرک اور ارضیاتی طور پر فعال جسم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شاید مستقبل میں، یہ ممکنہ طور پر آباد ہوسکتا ہے!چندریان-2 کوبھی اسی طرح عام ڈگر سے ہٹ کر راہ بنانے والا تھا کیونکہ اس سے وابستہ آربیٹر کے ڈیٹا نے ریموٹ سینسنگ کے ذریعے پہلی بار کرومیم، مینگنیز اور سوڈیم کی موجودگی کا پتہ لگایا۔

 یہ چاند کے جادوئی ارتقاء کے بارے میں مزید بصیرت بھی فراہم کرے گا۔چندریان 2 کی کلیدی سائنسی نتائج میں اپنی نوعیت کا اولین عالمی نقشہ برائے قمری سوڈیم کا حصول ، کڑھائی کی شکل میں منقسم علم میں اضافے،آئی آئی آر ایس امکانات کے ساتھ قمری سطح پر پانی آمیز برف کی واضح دریافت اور دیگر بہت سی چیزیں شامل ہیں ۔

اس مشن سے متعلق تقریباً 50 مقالوں کی اشاعت عمل میں آچکی ہے ۔چندریان 3 مشن کے لیے نیک خواہشات! میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مشن کے بارے میں  اور خلا، سائنس اور اختراع میں ہم نے جو پیش رفت کی ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔ یہ آپ سب کو بہت فخر کا احساس دلائے گا۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago