چیف آف آرمی اسٹاف آسٹریلیا کے دورے پر روانہ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوئے جس کا آغاز 3 اپریل 2023 سے ہوگا۔ اس چار روزہ دورے کے دوران وہ آسٹریلیا کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہندوستان کے دفاعی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔
جنرل منوج پانڈے آسٹریلیائی دفاعی افواج کی مختلف خدمات سے تعلق رکھنے والے سینئر فوجی معززین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ آسٹریلیا کی ڈیفنس فورس کے سربراہ سے ملاقات کریں گے، جو ملک کے سب سے سینئر دفاعی افسر ہیں۔ اپنے ہم منصب، آسٹریلیائی فوج کے سربراہ کے ساتھ بات چیت کے علاوہ، وہ آسٹریلیائی فضائیہ کے سربراہ سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ دیگر سینئر شخصیات سے ملاقات کریں گے جہاں وہ ہندوستان-آسٹریلیا دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آسٹریلیا-ہندوستان دفاعی تعاون مختلف شعبوں میں مختلف سطحوں پر متنوع معاہدوں کے ایک سلسلے کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ۔ ان میں سینئر افسران کے دو طرفہ دورے، ہدایات کے باہمی کورسز اور تربیتی مشقیں شامل ہیں۔ وسیع تر ہوتے ہوئے پر دفاعی تعاون کے معاہدے نے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ سی او اے ایس کے دورہ آسٹریلیا سے دونوں افواج کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔