عالمی

بھارتی بحریہ کے سربراہ کی عمان میں شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات

ہندوستانی بحریہ کے سربراہ، ایڈمرل آر ہری کمار نے عمان کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی بحریہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پر لکھا،  ایڈمیرل  ہری کمار نے رائل آفس  کے وزیر عالی جناب  جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اورعمان میں بندرگاہوں کو کال کرنے والے  بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں کو فراہم کی گئی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کی طرف سے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے۔

اس بات سے اتفاق کیا کہ عمان اس پیشرفت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے اور فوج کے ساتھ اعلی سطحی بات چیت کے مقصد کے ساتھ عمان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

وہ اپنے عمان کے ہم منصب ریئر ایڈمرل سیف بن ناصربن محسن الرحبی، رائل نیوی آف عمان  کے کمانڈر اور رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ وہ عمان میں اہم دفاعی اورتربیتی تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔

نیول چیف اتوار کو مسقط پہنچے اور عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی اور عمان میں ہندوستان کے سفیر امیت نارنگ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago