قومی

جموں و کشمیر کے سرحدی گاؤں کی نوعمر لڑکی  نےاسرو کے نوجوان سائنسدان پروگرام میں کی شرکت

جموں و کشمیر کے ایک سرحدی ضلع سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی نے اسرو کے زیر اہتمام نوجوان سائنس داں پروگرام میں شرکت کرکے  اپنے گاؤں کا نام  اورسرفخرسے بلند کردیا ہے۔

بھوپندر کور، ابتل گاؤں کے سرکاری ہائی اسکول میں 10ویں جماعت کی طالبہ بین الاقوامی سرحد سے بمشکل دو کلومیٹر دور ایک گاؤں  نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس) میں یوویکا یا یووا وگیانی  کاریاکرم (ینگ سائنٹسٹ پروگرام)میں شرکت کی۔

 یہ پروگرام نوجوانوں میں خلائی سائنس میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر سے تقریباً 350 طلبا نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  دہرہ دون کا دورہ کیا۔ بھوپندر نے بتایا کہا سرو ہرسال یوویکا نوجوان سائنسدان پروگرام کا اہتمام کرتا ہے۔

مجھے اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ میرے استاد نے فارم بھرنے میں میری مدد کی۔میں آئی آئی آر ایس، دہرادون  گئی ، جہاں میں نے بہت سی چیزیں سیکھیں۔ میں نے راکٹ بنانے کے پیچھے کی تکنیکوں کو جان لیا ہے ۔

پروگرام کے لیے اس کے انتخاب کو اس کے سرحدی گاؤں میں کافی توجہ ملی ہے اور اس نے اس کے خاندان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بھوپندر کی ماں امر جیت کور نے بتایا کہ ہم اس کی کامیابیوں سے واقعی خوش ہیں اور پورے گاؤں کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ منتخب ہوئی ہے۔ اس کی استاد جس نے اس کی بہت مدد کی وہ واقعی خوش ہے۔ اس نے ہم سب کو فخر کیا ہے۔

اسٹیٹ گرودوارہ پربندھک کمیٹی  کے نائب صدر گرو میل سنگھ نے کہا کہ اس کے لیے آسمان ایک حد ہے اور ہم واقعی چاہتے ہیں کہ وہ مزید کچھ حاصل کرے اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کرے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago